مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر وے متعدد مقامات پر بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر وے پر شدید دھند
مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر وے متعدد مقامات پر بند

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں سخت سردی اور شدید دھند کا راج ہے، متعدد مقامات پر موٹر وے کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں کہر کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہے۔ موٹر وے ایم 5دھوڑ کوٹ سے رکن پور تک بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند

پاکستان کو کورونا کا نیا ویرئینٹ متاثر کرے گا۔اسد عمر

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 کو فیض آباد سے سمندری تک بند کردیا گیا۔ موٹر وے ایم 5شیر شاہ انٹر چینچ سے رحیم یار خان تک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔

اسی طرح موٹر وے ایم 4شیر شاہ انٹرچینج سے عبدالحکیم انٹرچینچ تک بند کردی گئی۔ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک جبکہ ایم 1 پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی انٹرچینج تک بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری بلا ضرورت آمدورفت سے گریز کریں۔ اشد ضرورت کے تحت ٹرانسپورٹیشن کیلئے فوگ لائٹس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کے میدانی علاقوں کو دھند نے لپیٹ میں لے لیا جبکہ موٹر وے مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔

جنوری میں صوبہ سندھ کے میدانی علاقوں اور صوبہ پنجاب کے اکثر شہروں میں دھند چھا گئی۔ موٹر وے ایم 3فیض پور سے رجانہ انٹرچینج تک بند کردی گئی تھی۔

 

Related Posts