لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند، مختلف مقامات پر موٹر وے بند

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند، مختلف مقامات پر موٹر وے بند
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند، مختلف مقامات پر موٹر وے بند

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، موٹر وے مختلف مقامات پر بند کر دی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے میدانی علاقوں پر دھند کا راج برقرار ہے۔ بالخصوص صوبہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں موٹروے پر شدیددھند، متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں،2 افرادجاں بحق، 23 زخمی

حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹر وے ایم 4ملتان سے فیصل آباد تک، موٹر وے ایم 5شیر شاہ سے رحیم یار خان جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر محمود بوٹی سے سمبڑیال تک ٹریفک کی آمدورفت بندکردی گئی۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور سفر کی صورت میں فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی۔ موٹر وے ایم 2 اسلام آباد ٹول پلازہ سے کوٹ مومن تک اور کلر کہار سے سیال موڑ اور پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ رواں ماہ کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہا، اس سے قبل حدِ نگاہ 50 میٹر سے بھی کم رہ گئی، جبکہ قومی شاہراہ اور موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔

آج سے 4 روز قبل  ملک کے مختلف شہروں بالخصوص میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 5رحیم یار خان سے روہڑی تک، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز سے کوٹ مومن تک، موٹر وے ایم 5شیر شاہ سے رحیم یار خان تک بند کردی گئی۔

Related Posts