اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے جس کے دوران حکومت کی توجہ سڑکوں پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ جنوبی بلوچستان میں ہماری توجہ بہتر ذرائع آمدورفت اور رابطے کیلئے سڑکوں کی تعمیر پر ہے جس کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی پر بھی کام جاری ہے۔
سی پیک پروگرام کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیغام میں ایک نقشہ بھی جاری کیا جس میں جنوبی بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر ظاہر کی گئی ہیں۔ بلوچستان کو کراچی اور گوادر سے سڑکوں کے ذریعے منسلک کرنے پر سی پیک کے تحت کام جاری ہے۔
پیغام میں جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ہوشاب آواران سے خضدار اور آواران سے بیلہ کی سڑکوں پر کام جاری ہے جنہیں نقشے میں جامنی رنگ سے نقطہ دار سطور میں ظاہر کیا گیا ہے۔سی پیک کے تحت سڑکوں کی تعمیر سے خطے کا نقشہ بدل جائے گا۔
In South Balochistan,current focus is on building roads for better connectivity and socio economic development. Hoshab-Awaran-Khuzdar &Awaran-Bela (shown dotted in purple) in focus to transform this region. #CPEC #pakistanmakingprogress pic.twitter.com/zpUj6akTjw
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 26, 2020
یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن کو جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عاصم باجوہ