امریکا کے شہر نیو یارک میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے قبل چینی ہم منصے سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی شراکت داری اور دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئے۔
وزیر اعظم اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے