اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران ان کی افغان امن عمل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا مجھے امریکی سیکریٹری آف دی اسٹیٹ مائیک پومپیو سے گفتگو کرکے خوشی ہوئی جس کے دوران میں نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے دیرینہ و اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔
پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکالا جائے جبک ہم افغان امن عمل میں معاونت کرتے رہیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے تاکہ ہم خطے میں امن و استحکام لاسکیں۔
Good to speak w/ @secpompeo & to reiterate Pakistan’s continued stand for regional peace & security. We remain steadfast in support of an inclusive political settlement in ????????. Look forward to strengthening bilateral relationship with the US & to continuing as anchors of stability https://t.co/zPVfAoj5lL
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) August 8, 2020
دوسری جانب اپنے پیغام میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ میں نے آج پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے گفتگو کی جس کے دوران ہماری افغان امن عمل میں مسلسل تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن و استحکام اور افغان امن عمل پر پیشر فت کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاک امریکا شراکت داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسیان کے ساتھ مضبوط روابط چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی