اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے رابطہ کیا اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔
شاہ محمود قریشی نے ملائشین ہم منصب کو بتایا کہ لاکھوں کشمیری مسلم دُنیا کی طرف اُمید سے دیکھ رہے ہیں۔ اس موقعے پر ملائشین وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے اور ملائشیا اس سلسلے میں پاکستان سے بھرپور تعاون کرے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نیا انسانی المیہ رونما ہونے والا ہے۔ بھارت نے یکطرفہ اور ظالمانہ اقدامات کیے جن سے پورے خطرے کا امن و امان شدید خطرے میں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری کرفیو کے دوران بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کی آزادی کی علامت سابق صدر رابرٹ موگابے کا 95 سال کی عمر میں انتقال
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں بے نقاب ہوتے ہوئے انسانی المیے نے پوری دُنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ میں روز دو سے چار وزرائے خارجہ سے بات چیت کرتا ہوں تاکہ دُنیا کو کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ کرسکوں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دُنیا کو کشمیر میں روز ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہی دیتا ہوں۔ آج عرب امارات اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ کشمیر کی صورتحال پر گفت و شنید ہوسکے۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں بے نقاب ہوتے ہوئے انسانی المیے نے دُنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ شاہ محمود قریشی