شاہ محمود قریشی رومانیہ اور اسپین کے سرکاری دورے کیلئے روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی رومانیہ اور اسپین کے سرکاری دورے کیلئے روانہ
شاہ محمود قریشی رومانیہ اور اسپین کے سرکاری دورے کیلئے روانہ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی رومانیہ اور اسپین کے سرکاری دورے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، دو ملکی دوروں کے پہلے مرحلے میں رومانین وزیرِ خارجہ سمیت دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آج (اتوار کے روز) 9 سے 12 جنوری تک رومانیہ اور اسپین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اسلام آباد میں بخارسٹ کیلئے روانگی سے قبل دفترِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے انہیں الوداع کہا۔

یہ بھی پڑھیں:

مری سانحے میں انتظامیہ کی کارکردگی قابلِ مذمت ہے۔مونس الٰہی

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزیرِ خارجہ بوگڈان اور یسکو کی دعوت پر بخارسٹ روانہ ہوئے ہیں۔ سرکاری دورے کے دوران رومانین ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور پاک رومانیہ تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

پاکستان اور رومانیہ کے مابین خارجہ سطح کے تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی رومانین قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

رومانیہ میں افغانستان سمیت خطے کی صورتحال اور دیگر بین الاقوامی امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔ 10 سے 12 جنوری تک وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی جوزے مینؤل الباریس بیونو کی دعوت پر اسپین کا دورہ بھی کریں گے۔

اسپین کے دورے کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی ہسپانوی ہم منصب اور پارلیمانی اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد پاک اسپین تعلقات کے فروغ میں مستحکم پل کی حیثیت رکھتی ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور اسپین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی جس میں دونوں ممالک کی جانب سے جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ یورپی یونین کے تناظر میں رومانیہ اور اسپین پاکستان کے اہم شراکت دار سمجھے جاتے ہیں۔ 

Related Posts