اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج برادر اسلامی ممالک ایران کے سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوں گے جس کے دوران ان کی دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ایران کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اگلے روز تہران سے سعودی عرب کے دورے پر روانگی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہونے والے دونوں دوروں کے دوران وزیر خارجہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ سعودی عرب دورے کے دوران سعودی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلِ سعود سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران امریکا معاملات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور مشرقِ وسطیٰ میں امن امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کا پیغام ایران اور سعودی حکومت تک پہنچائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امریکا ایران کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا بھی جاؤں گا۔
اپنے خصوصی بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکاایران کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے اور خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں ایران میں طیارہ حادثے پر بہت افسوس ہے، بہت سے معصوم لوگ حادثے کا شکار بنے۔
مزید پڑھیں: ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کروں گا۔ وزیر خارجہ