وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے افغان امن عمل اور معاہدے کیلئے ان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا آج قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جبکہ ان کی قطری وزیرِ خارجہ سے بھی گفتگو ہوئی جس کے دوران پاک قطر تعلقات سمیت اہم عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے بھی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری قیادت سے بات چیت کی۔ اس دوران وائرس کا مقابلہ کرنے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری قیادت کو پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عالمی وباء کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں حکومت وائرس کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

دفترِ خارجہ ترجمان کے مطابق اس موقعے پر افغان امن عمل پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ امن عمل میں قطری قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی قطری حکومت کو آگاہ کیا۔

دونوں ممالک کی قیادت نے کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان معاہدے کے حوالے سے قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 

Related Posts