مسقط: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی مختصر تعزیتی دورے پر عمان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے صدرِ مملکت اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے شاہِ عمان کے انتقال تعزیت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی طرف سے عزت مآب سلطان قابوس بن سید السیّد کے انتقال پر تعزیت کی۔
پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری ملاقات عمان کے موجودہ فرماں روا عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق السیّد سے ہوئی جس کے دوران میں نے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مرحوم شاہِ عمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عزت مآب سلطان قابوس بن سید السّید ایک عظیم شخصیت تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح پر اپنی رحمت فرمائے۔
Offered heartfelt condolences on behalf of the President, PM and people of Pakistan on the sad demise of H. E Sultan Qaboos Bin Said Al Said today in my meeting with H. E Sultan Haitham Bin Tariq Al Said of Oman. The Late Sultan Qaboos was a great man. May Allah Bless his soul. pic.twitter.com/wZa6JSlB3y
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 14, 2020