جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش
جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کردیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کردیا گیا، بل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی ہے کہ اس بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر خارجہ کی درخواست پر اس بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:منحرف ایم این اے احمد حسین ڈیہر کا تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے میلسی کے عوامی رابطہ جلسے میں جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کیا، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں نے آئینی ترمیمی بل، وزارت قانون کی منظوری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی خدمت میں پیش کر دیا ہے، آج وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔

Related Posts