وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM Qureshi invites Afghan leader Dr Abdullah to Pakistan

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی قومی مصالحت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعبداللہ عبد اللہ کا دورہ پاکستان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیگا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز امریکی مفاہمت کے لئے افغان نمائندہ زلمے خلیل زاد نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے معاشی فوائد پر زور دیا تھا۔

خلیل زاد نے ازبکستان ، پاکستان اور قطر کا دورہ کیا اس دوران امریکا کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈم بوہلر کی سربراہی میں ایک معاشی ترقیاتی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔

دوحہ میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں سے ملاقاتوں میں زلمے خلیل زاد نے پائیدار امن کیلئے اقتصادی ترقی کے مواقع پر زور دیا ۔امریکی نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ انہوں دوحہ میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا عبدالغنی سے ملاقات کی۔

زلمے خلیل زاد نے کورونا کی وباء کے باعث افغانستان جانے کے بجائے افغان صدر اشرف غنی اور عبد اللہ عبد اللہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے با ت چیت کی۔

مزید پڑھیں:طالبان کا امن معاہدے پر کاربند رہنے کا عزم

بعد ازاں ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ ان کے نائب سیاسی رہنما ملا برادر نے دوحہ میں امریکی امن مندوب زلمے خلیل زاد اور ان کے وفد سے ملاقات کی اور امن عمل ، قیدیوں کے تبادلہ کی جلد تکمیل اور انٹرا افغان مذاکرات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

Related Posts