اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نارویجن منصب اینی ایرکسن سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے کورونا پھیلنے کی وجہ سے ناروے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔
انہوں نے ناروے کی وزیر خارجہ کو حکومت پاکستان کی طرف سے وباء پرقابو پانے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور مشکل وقت میں عالمی برادری پریکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
شاہ محمودقریشی نے ترقی پذیر ممالک کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے قرضے سے نجات پر عالمی اقدام کی اہمیت کی نشاندہی کی تاکہ انہیں کورونا سے لڑنے کے لئے اپنے وسائل وقف کرنے اور اس کے معاشی نقصان کو کم کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے تاکہ قرضوں کے امور پر مربوط جواب کو فروغ دیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد اور دیگر اضافی اقدامات مہیا کرنے سے بحران سے نکلنے میں مدد مل سکتی ہے۔
شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات اور نقل مکانی کی مسلسل پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وباء کی وجہ سے ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر بھی تشویش سے بھی نارویجن ہم منصب کو آگاہ کیا۔
ناروے کی وزیر خارجہ نے اظہار یکجہتی کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر ان سے اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں: عالمی برادری بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے، وزیراعظم عمران خان