وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطر سے متعلق پابندیوں میں نرمی کا خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی۔وزیرِ خارجہ
مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی۔وزیرِ خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ، قطری اور بحرینی ہم منصبوں سے ٹیلیفونک گفتگو میں قطر کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کا خیرمقدم کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک گفتگو میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے کامیاب اجلاس کے انعقاد پربحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالطیف کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے تنظیم کے تمام ممبروں کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تعاون کا جذبہ خطے میں امن کو مستحکم کرے گا اور ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت بخشنے ،مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی تنظیموں بالخصوص او آئی سی اور اقوام متحدہ میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمودقریشی نے نومبر 2020 میں او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر بحرین کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بھی ٹیلیفونک بات چیت اور شاہ محمود قریشی نے بات چیت کے دوران جی سی سی کے ممبران کے درمیان تصفیہ طلب امور کے حل میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:سانحہ مچھ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،وزیراعظم کوئٹہ جائیں گے،وزیراطلاعات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور جی سی سی اجلاس کامیاب بنانے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی سی سی سمٹ میں تعاون کے جذبے سے تنظیم کے رکن ممالک کے مابین اعتماد اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔

Related Posts