جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تشکیل کے پیچھے برسوں کی جدوجہد ہے۔وزیرِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس بھارت کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی
روس بھارت کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تشکیل کے پیچھے صوبے کے عوام کی  برسوں کی جدوجہد کارفرما ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے سالہا سال مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کی جس کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگِ میل عبور کیا گیا۔ تحریکِ انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے کیلئے ہم اعلیٰ سطح کے بیوروکریٹس کو تعینات کریں گے جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگِ میل پاکستان کے عوام سے پی ٹی آئی حکومت کے وعدے کی تکمیل کا واضح ثبوت ہے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تشکیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں اولیاء اللہ کی سرزمین  ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

 ٹوئٹر پر 2 ماہ قبل اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں نظر انداز نہیں ہوگا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان مکمل طور پر فعال ہوگا۔

مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب  میں ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی

Related Posts