او آئی سی، افغان بینکاری نظام کی بحالی پر قرارداد بڑی پیشرفت ہے۔وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

او آئی سی، افغان بینکاری نظام کی بحالی پر قرارداد بڑی پیشرفت ہے۔وزیرخارجہ
او آئی سی، افغان بینکاری نظام کی بحالی پر قرارداد بڑی پیشرفت ہے۔وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر ِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان بینکاری نظام کی بحالی پر قرارداد لائی گئی جو بڑی پیشرفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں بینکاری نظام کی بحالی پر پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر قرار داد لانے کیلئے کردار ادا کیا۔ اللہ نے پاکستان کو کامیابی اور عزت عطا فرمائی۔ ملک سرخرو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

شوکت ترین وزیر خزانہ بننے کیلئے پر امید، سینیٹ کی نشست پر انتخاب جاری 

عمران خان نے اپنا ہتک عزت کا مقدمہ 9 برس لٹکائے رکھا، جسٹس (ر) وجیہ الدینؓ

بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں گزشتہ روز 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 10 کے نائب وزرائے خارجہ نے شرکت کی جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ تاریخی اجلاس میں 437وفود نے شرکت کی۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ افغان بینکنگ نظام کی بحالی کے متعلق قرارداد بھی لائے جو بہت بڑی پیشرفت ہے جس کیلئے پاکستان اور سعودی عرب جیسے ممالک کا کردار اہم ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو بھوک اور قحط کا سامنا ہے۔ ادویات اور خوراک فوری دی جائے۔ امریکا کو عوامی نقطہ نظر سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقوامِ عالم میں سرخرو کرے۔ 

 

Related Posts