پاکستان اور سری لنکا میں عالمی فورمز پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے، شاہ محمود قریشی
داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے، شاہ محمود قریشی

کولمبو: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا میں عالمی فورمز پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے جبکہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دفاع اور سیکیورٹی تعاون یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن دارالحکومت میں میڈیا نمائندگان سے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سری لنکا پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنجز اور شدت پسندی سے جنگ سے نمٹنے کیلئے دفاع اور سیکیورٹی تعاون دونوں کی اہمیت یکساں ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کو 15 ملین ڈالر کی کریڈٹ لائن کی پیشکش کی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین عالمی فورمز پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سری لنکا کے دوران دو طرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔

باہمی تعاون کے حوالے سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی میڈیکل اداروں میں سری لنکن طلباء کو مزید 100 وظائف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کھیل کے میدان میں بھی ہم سری لنکا سے تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کی قدیم یونیورسٹی میں کلچرل سینٹر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پاکستان کا پہلا ایف اے ٹی ایف کا معاہدہ سری لنکا سے ہوا تھا لیکن دونوں ممالک کی باہمی و دو طرفہ تجارت محدود رہی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سری لنکا کو سی پی ای سی میں شامل ہونے کی پیشکش

Related Posts