افغانستان میں قیامِ امن پر پاکستان اور جرمنی کا مؤقف یکساں ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں قیامِ امن پر پاکستان اور جرمنی کا مؤقف یکساں ہے۔شاہ محمود قریشی
افغانستان میں قیامِ امن پر پاکستان اور جرمنی کا مؤقف یکساں ہے۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برلن: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیامِ امن پر پاکستان اور جرمنی کا مؤقف یکساں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی نے افغانستان میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیرِ خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک جرمنی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر غور کیا ہے۔خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں۔

خطاب کے دوران جرمن وزیرِ خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتا ہے۔ ہم جی ایس پلس درجہ حاصل کرنے کیلئے جرمنی کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جرمنی کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔ ہم ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرنے پر جرمن کوششوں کے متمنی ہیں۔

نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بھی جرمنی کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دنیا کے ترقی پذیر ممالک کورونا ویکسین کیلئے ترقی یافتہ ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

دورانِ گفتگو وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان میں 35 جرمن کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کے علمبردار سینئر صحافی آئی اے رحمان انتقال کر گئے

Related Posts