عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی
عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: سابق وزیرِ خارجہ اور تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔ ن لیگ حکومت ختم کرنے کیلئے تیار ہوگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے تیار تھی۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف نے تقریر لکھ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، عمران خان کی مذمت

بیان میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم شہباز شریف فیصلہ نہیں کرسکتے تو نواز شریف کو واپس آجانا چاہئے۔ فیصلے اسٹیبلشمنٹ نے نہیں، حکومت نے کرنے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب ملک کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں۔

شاہ محمود قریشی کے بیان کی تائید

دوسری جانب نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ اسمبلی تحلیل کردیں لیکن اگر اب حکومت گئی تو عمران خان کے دھرنے سے نتھی کردی جائے گی۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اب حکومت کا جانا سیاسی لحاظ سے فائدہ مند نہیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 25 مئی کو آزادی مارچ کے آغاز کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ 

 

Related Posts