ملک کی منتخب حکومت کو ہٹانا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی منتخب حکومت کو ہٹانا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔شاہ محمود قریشی
ملک کی منتخب حکومت کو ہٹانا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی منتخب حکومت کو ہٹانا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ حزبِ اختلاف نیب کیسز کے خوف اور کرسی کے لالچ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر پاکستان کے خلاف واقعی سازش ہورہی ہے اور ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے تو کیا آئینِ پاکستان اس کی اجازت دے گا؟کیا منتخب حکومت کو ختم کرنا ملکی مفاد میں ہے؟

گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک جانب بھارت میزائل داغنے میں مصروف ہے، تیل اور گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، افغانستان کے حالات سنگین ہیں۔ جمہوریت کیا یہ ہے کہ ملکی مفادات داؤ پر لگا دئیے جائیں؟اپوزیشن سازش کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا اپوزیشن پارٹیوں کا منشور آپس میں ملتا ہے؟ کیا ان کی منزل یکساں ہے؟کیا پاکستان کے عوام نظام کے خلاف سازش برداشت کریں گے؟ میں کہتا ہوں قوم خاموش نہیں رہیگی۔ 27مارچ کو بھی لوگ ان کیخلاف نکلے تھے۔ 

Related Posts