اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے 3 روزہ سرکاری دورے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں یورپی پارلیمان کے نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اراکینِ یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔شاہ محمود قریشی یورپی یونین کے خارجہ و سیکیورٹی امور کے سربراہ و نائب صدر جوزب بوریل کے ہمراہ ای یو پاکستان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، لانگ مارچ اور استعفوں کا فیصلہ آج ہوگا
گوادر کو مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،سراج الحق
دورۂ برسلز کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یورپی یونین، نیٹو اور بیلجیئم کے ساتھ مختلف معاملات پر مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ کل وزیر خارجہ یورپی یونین کے جوزپ بوریل کے ہمراہ ای یو پاکستان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں بھی شریک ہونگے۔
وزیر خارجہ کل نیٹو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین 2 طرفہ مذاکرات ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اراکینِ یورپی پارلیمان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہونگی۔
اراکینِ یورپی پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پاکستانی وفد کے دیگر اراکین بھی شریک ہوں گے۔ بیلجیئم میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر خارجہ کی ملاقاتوں کا شیڈول کسی بھی وقت تبدیل کیاجاسکتا ہے۔
یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر ظہیر جنجوعہ پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔ وزیرخارجہ تمام تر مذاکرات میں سفیر ظہیر جنجوعہ کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی برسلز کیلئے روانہ ہوگئے۔