راولپنڈی میں سرکاری نرخوں پر آٹا نایاب، بازاروں میں من مانی قیمتوں پر فروخت جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں سرکاری نرخوں پر آٹا نایاب، بازاروں میں من مانی قیمتوں پر فروخت جاری
راولپنڈی میں سرکاری نرخوں پر آٹا نایاب، بازاروں میں من مانی قیمتوں پر فروخت جاری

راولپنڈی میں سرکاری نرخوں پر آٹا نایاب ہوگیا جبکہ بازاروں اور منڈیوں میں من مانی قیمتوں پر آٹے کی خریدوفروخت جاری رہی تاہم کریانہ ایسوسی ایشن نے آٹا سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے آٹے کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے احکامات اور پنجاب حکومت کی طرف سے تھوک مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 860 روپے میں فروخت کیے جانے کے نوٹیفیکیشن کے باوجود راولپنڈی میں جمعرات کے روز سرکاری نرخ پر آٹا نایاب رہا۔

دوسری جانب پرائیویٹ طور پر لی جانے والی گندم سے سپلائی کیا جانے والا آٹا من مانے نرخوں پر فروخت ہوتا رہا۔ یہی صورتحال چکی پر فروخت کیے جانے والے آٹے کی رہی۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی انتظامیہ اور فلور ملز مالکان کے مابین میٹنگ کے بعد معاملات طے پا گئے۔

کریانہ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ ہم جمعے کے روز سے سرکاری گندم سے ملنے والی سپلائی کے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 860 روپے جبکہ 10 کلو گرام کا تھیلا 430 روپے میں فروخت کریں گے۔ کریانہ اسٹور کے مالک نے بتایا کہ سرکاری سپلائی کا آٹا گاہک پسند نہیں کرتے۔ دو تین بار آٹا ہم سے کسی نے نہ خریدا جو پڑے پڑے خراب ہوگیا۔

اسٹور مالک نے کہا کہ ہم  پرائیویٹ طور پر دستیاب گندم سے سپلائی ہونے والا آٹا خرید کر فروخت کرتے ہیں جو 52 روپے 50 پیسے فی کلو ہے۔ کریانہ ایسوسی ایشن کے تحفظات سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر انوار الحق کی سربراہی میں اجلاس بھی ہوا جس میں کریانہ ایسوسی ایشن اور فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سوال کیا گیا کہ کریانہ فروشوں کو ملوں سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 865 روپے کا پڑتا ہے تو اسے 860 کا کیسے فروخت کریں؟ جس پر فیصلہ کیا گیا کہ فلور ملز اور ڈیلر لوڈنگ کے 3 روپے فی تھیلا وصول نہیں کریں گے۔اجلاس میں ہفتے کے روز سے 20 کلو آٹا 860 اور 10 کلو 430 میں فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔

اِس حوالے سے رابطہ کرنے پر  مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فلور ملز مالکان کے ساتھ ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں۔ ہم  راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 

Related Posts