کراچی، ملیر ندی میں طغیانی، کورنگی کازوے پھر زیرآب آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ملیر ندی میں طغیانی، کورنگی کازوے پھر زیرآب آگئی
کراچی، ملیر ندی میں طغیانی، کورنگی کازوے پھر زیرآب آگئی

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کاز وے ایک بار پھر زیر آب آگئی۔

ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کازوے ایک بار پھر زیر آب آگئی ہے جس کی وجہ سے کازوے کو دوبارہ سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے رکاوٹیں لگا کر کازوے کو بند کیا ہے اور ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 300بچوں سمیت 900سے زائد افراد جاں بحق

واضح رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کئی بار کورنگی کازوے زیر آب آچکی ہے۔

دوسری جانب شمالی بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا ہے جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں بہہ جانے اور پل ٹوٹنے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر تمام صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مضبوط سسٹم جنوب وسطی اور مغربی بلوچستان تک پھیل رہا ہے جس کے باعث چمن شہر کے نواحی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں۔

چمن میں کئی علاقوں کے برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں، شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں۔

Related Posts