سندھ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، مزید جانی نقصان کی رپورٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔20 جون سے ستمبر تک 215 بچوں سمیت 492 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ 20 جون سے 2ستمبر تک صوبے میں 492 افراد جاں بحق جبکہ 8321 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

 گزشتہ 1 روز میں سب سے زیادہ جانی نقصان شکار پور میں ہوا جہاں 7 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ بدین میں 5، نوشہرو فیروز میں 5، گھوٹکی میں 3 جبکہ خیرپور اور مٹیاری میں ایک ایک شخص سیلاب کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 بچے، 10 خواتین اور 2 مرد جاں بحق ہوئے۔ بارشیں شروع ہونے سے لے کر اب تک 180 مرد، 88 خواتین اور 215 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں رواں مون سون سیزن کے دوران زخمی ہونے والے 8 ہزار 321 افراد میں سے 2 ہزار 923 مرد، 2 ہزار 167 خواتین اور 3 ہزار 231 بچے شامل تھے۔ زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Related Posts