سعودی عرب نے ہفتے کے روز حج 2023 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، مقدس سرزمین کے لیے ابتدائی پروازیں مئی میں شروع کی جائیں گی۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں حج پروازوں کی آمد کا مرحلہ 31 دن تک جاری رہے گا۔
مرحلے کا آغاز21 مئی 2023 بروز اتوار سے ہو گا اور جمعرات 22 جون 2023 تک جاری رہے گا، اسی طرح روانگی کا مرحلہ 2 جولائی 2023 بروز اتوار سے شروع ہو گا اور یہ بدھ 2 اگست 2022 کو ختم ہو گا۔
اس سال سعودی عرب نے لامحدود میں عازمین کو حج کی اجازت دی ہے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن آج پنجاب کے لئے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گا
تاہم، سعودیہ نے پاکستان سے تقریباً 180,000 عازمین حج کا کوٹہ رکھا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان سے آنے والے عازمین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔