ناگن چورنگی پل کے نیچے کھڑی 5گاڑیوں میں آگ لگ گئی، مکمل تباہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناگن چورنگی پل کے نیچے کھڑی 5گاڑیوں میں آگ لگ گئی، مکمل تباہ
ناگن چورنگی پل کے نیچے کھڑی 5گاڑیوں میں آگ لگ گئی، مکمل تباہ

کراچی: ناگن چورنگی پر پل کے نیچے گھڑی گاڑیوں میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی،مقامی افراد نے آگ بجھانے کی کوشش کی، مگر آگ پر قابو نہ پاسکے، جس کے باعث گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔

فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، مگر جب تک آگ پر قابو پایا گیا 5گاڑیاں مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی نے کچرا جلایا ہوا تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی، محکمہ فائر بریگیڈ کے موقع پر موجود افسران کا کہنا تھا کہ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا کہنا قبل از وقت ہوگا۔

تاہم کھلی جگہ پر کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ لگنے کی وجہ تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے کیوں کہ یہاں بیک وقت کئی گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں۔فائر بریگیڈ نے آگ پر تو قابو پالیا، تاہم پانچوں گاڑیاں مکمل طور پر جل چکی تھیں۔

مزید پڑھیں: 25 سالہ عریبہ کے قتل کے تفتیشی افسر پر شواہد مٹانے کا مقدمہ درج

Related Posts