پاکستان میں پولیو وائرس بے قابو ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں 5 نئے کیسز سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی اور خیبر پختونخواہ میں پولیو کے دو کیسز سامنے آ گئے، تعداد 62 تک پہنچ گئی
کراچی اور خیبر پختونخواہ میں پولیو کے دو کیسز سامنے آ گئے، تعداد 62 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: انسداد پولیو مہم اور حکام کے دعوئوں کے باوجود پولیو وائرس بے قابو ، ملک میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے ۔

رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 91 تک پہنچ گئی، پولیو کے نئے کیسز میں 3 صوبہ سندھ اور 2 صوبہ خیبرپختونخوا میں سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں :کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

صوبہ سندھ میں کراچی، شہید بینظیر آباد، جامشورو میں کیسز رپورٹ ہوئے ،خیبرپختونخوا میں بنوں اور لکی مروت سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔

3 ماہ سے 12 برس کی عمر کے بچوں میں پولیو کیسز سامنے آئے، پولیو سے مثاثرہ صوبوں میں خیبرپختونخواہ کا نمبر پہلا ہے۔صوبے میں ابتک 66 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سندھ میں  13 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں، بلوچستان میں 7 جبکہ پنجاب میں 5 بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ(ن) کا پولیو پروگرام میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ

رواں برس گلگت اور آزاد کشمیر میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

Related Posts