پشاور میں رام پورہ گیٹ پر بم دھماکہ، 5 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five injured in blast at Rampura Gate Peshawar

پشاور: اشرف روڈ پررام پورہ گیٹ کے کاروباری مرکز میں  دھماکے میں  دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دھماکہ پیر کی صبح  مارکیٹ کھلنے کے بعد ہوا ، پولیس حکام نے دھماکے میں دو ٹریفک اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے مقام پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس شفقت ملک کے مطابق 2 کلوگرام دیسی ساختہ بم سڑک کے کنارے لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی ،ملک بھر میں مارکیٹس کھل گئیں، کاروباری سرگرمیاں بحال

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Posts