شرافی گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five accused involved in street crime arrested from Sharafi Goth

کراچی :شرافی گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار ،ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث تھے،گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کا گروہ ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا،پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال تین مشکوک موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں۔

گرفتار ملزمان میں محمد نوید، عبیداللہ، محمد اسامہ، سید جمال شاہ اور محمد سعود شامل ہیں۔گرفتار ملزم محمد نوید ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 232/2014 تھانہ گزری میں بھی مطلوب ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے متعلق شہر کے تمام تھانوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ، لوٹ مار کی 100 وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو گرفتار

ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر کے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے شہر بھر میں موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائیاں کرکے 7 ملزمان کوگرفتارجبکہ 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سعد ولد حسین، حمزہ ولد عبدالعزیز، عبدالرحیم ولد سراج الحق ، نعمان ولد محمد لال، عاقب ولد اکرم، جہانزیب ولد عمران اور حسن عرف با بر ولد رستم علی شامل ہیں۔

Related Posts