قومی کرکٹرز کے ویڈیو لنک پر فٹنس ٹیسٹ مکمل، اکثریت کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹرز کے ویڈیو لنک پر فٹنس ٹیسٹ مکمل، اکثریت کامیاب
قومی کرکٹرز کے ویڈیو لنک پر فٹنس ٹیسٹ مکمل، اکثریت کامیاب

لاہور: ویڈیو لنک پر بیشتر پاکستان کے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آخر کار مکمل ہوگئے، اس حوالے سے تمام ٹرینرز رپورٹس چند روز میں تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک اور ہیڈکوچ مصباح الحق کو بھجوادی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی صورتحال میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی اکثریت نے گھروں میں رہ کر اپنی فٹنس کو برقرار رکھا،قومی کرکٹرزنے مقررہ وقت میں تمام ڈرلز کرکے ٹرینرز کومطمئن کردیا اور قومی ٹیم میں شمولیت کی راہ کو ہموار کردیا۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو شان مسعود، امام الحق،بابر اعظم، سرفرازاحمد،اظہرعلی،اسد شفیق اور محمد عباس کی فٹنس کا لیول بہت بہتر رہا ہے، جبکہ عماد وسیم، حسن علی اور محمد عامر کی فٹنس میں بہتری پائی گئی۔

Related Posts