ماہی گیر کے بیٹے نے 7 عالمی ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کےعلاقے کیماڑی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کے 14سالہ بیٹے امیرحمزہ پنجری نے ورلڈ اسکالرکپ میں سات عالمی ایوارڈ اپنے نام کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

ملک میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے، جو اپنی خداد صلاحیتوں محنت اورلگن سے دنیا میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، 14 سالہ محمد حمزہ بھی ایسے نوجوانوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حرم شریف میں 45 سال سے اذان کی خدمت پر مامور ’’بلالِ حرم‘‘ کون ہیں؟

حمزہ نے آذربائیجان میں منعقدہ ورلڈ اسکالرکپ میں رائٹنگ اور ڈیبیٹ میں 4 سونے اور3 چاندی کے تمغے جیت کر پاکستان کا نام روشن کرکے اپنے والدین سرفخرسے بلند کردیا۔

حمزہ کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ والدین کی حوصلہ افزائی نے مجھے اس مقام پر پہنچایا۔ واضح رہے کہ امیرحمزہ کے والد محمد عارف پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہیں، بیٹے کی کامیابی پر جن کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے۔

حمزہ پہلی دفعہ بیرون ملک کے سفر پر جانے کیلئے تیار نہیں تھے، تو والد نے ان کے بھائی کو بھی ساتھ بھیجا تاکہ حمزہ کی ہمت وحوصلہ برقرار رہے۔

Related Posts