کراچی، ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی کیلئے قربانی کے جانوروں کاپہلاٹرک پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی کیلئے قربانی کے جانوروں کاپہلاٹرک پہنچ گیا
کراچی، ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی کیلئے قربانی کے جانوروں کاپہلاٹرک پہنچ گیا

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجنے کیلئے تیار ہے جس کیلئے قربانی کے جانوروں کا پہلا ٹرک شیخوپورہ سے شہرِ قائد پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی سجنے سے 2 روز پہلے قربانی کے جانوروں کا پہلا ٹرک کراچی پہنچا۔ شیخوپورہ کا بیوپاری قربانی کے جانور لے کر مویشی منڈی آگیا۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاؤلہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ منڈی کا باضابطہ آغاز 10 جون سے ہوگا۔

مویشی منڈی کا انتظامیہ سے متصل میڈیا سیل بھی 2 روز بعد فعال کردیا جائے گا۔ پہلے آنے والے بیوپاریوں کو بھی تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر رانا عمران کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کے 900 ایکڑ رقبے پر 70 فیصد زمین ہموار ہوچکی ہے۔ شیخوپورہ سے پہلا ٹرک گزشتہ شب کراچی پہنچا۔

رانا عمران نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجانے کیلئے تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج مزید مویشی منڈی پہنچ جائیں گے۔ وی وی آئی پی بلاکس کی بکنگ بھی جلد شروع ہوگی۔

دوسری جانب مویشی منڈی آنے والے بیوپاری انتظامیہ کے اقدامات سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ شیخوپورہ کے بیوپاری کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی آتے ہی پانی کی سہولت مل گئی۔ اس بار پہلے سے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔ 

سپرہائی وے پرایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگانے کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔ ہرسال کی طرح رواں برس بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے ایک نیاشہرآبادکیاجارہاہے۔

مجموعی طور پر 900سے زائدایکٹررقبے پر مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں اور بیوپاریوں کی سہولت کیلئے پانی،چارہ اوربجلی 24گھنٹے فراہم کی جائے گی۔ایڈمنسٹریشن کا ٹھیکہ راناعمران،پارکنگ کا چوہدری طارق،پانی کا ناصرغنی،بجلی کااقبال،چارے کا میرحنیف چاکراورٹینٹ کاٹھیکہ آصف نویدآرائیں کومل گیا۔

مزید پڑھیں: سپر ہائی وے پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Related Posts