پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کاہدف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کاہدف
پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کاہدف

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 189 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتداء ہی میں جارحانہ کھیل کھیلنا شروع کیا، تاہم 31 کے مجموعی اسکور پر مالان 24 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

36 کے مجموعی اسکور پر لوبی 4 اسکور پر کریز چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے۔ مارکرم نے 51 اسکور کی جارحانہ اننگز کھیلی ان کو محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان کلاسن نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کیے ، بل جون نے 34 رنز بنائے جبکہ لنڈے 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فلواکیو اور ماگالا نے 9 ، 9 رنز اسکور کیے۔

اس طرح جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔ محمد نواز، حسن علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی ، شاہین آفریدی، عثمان قادر اور حارف رؤف پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی اسکواڈ ایڈن مارکرم ، مالان، کلاسن، بلجون، لوبی، لنڈے، فلواکیو، ماگالا، ہینڈرکس، ولیم اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔

Related Posts