ملک بھر میں کینسر کے متعلق پہلی جائزہ رپورٹ جاری، تشویشناک انکشافات

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: قومی ادارۂ صحت کی نیشنل کینسر رجسٹری کی جانب سے ملک بھر میں کینسر کے متعلق پہلی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں تشویشناک انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مرد حضرات زیادہ تر پراسٹیٹ، پھیپھڑوں، منہ، جگر اور بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ خواتین میں بڑی آنت، سروسز، منہ، بچہ دانی اور چھاتی کا کینسر عام ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

قیلولہ کی سنت دماغی بیماریوں سے بچاتی ہے

نیشنل کینسر رجسٹری کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سرطان میں مبتلا زیادہ تر بچوں میں خون جبکہ نوعمر افراد میں ہڈیوں کا کینسر عام ہے۔ خواتین میں کینسر کی شرح مردوں کے مقابلے میں 6.91 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین میں کینسر کی شرح 53.61 جبکہ مردوں میں 46.70 ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 45 اعشاریہ 13فیصد، سندھ میں 26 اعشاریہ 83، خیبر پختونخوا میں 16.46 جبکہ بلوچستان میں 3.52فیصد کینسر کیسز سامنے آئے۔

ملک بھر میں ہر 4 میں سے 3افراد کو منہ کا کینسر ہے، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نسوار کے زیادہ استعمال کے باعث کینسر کے کیسز زیادہ پائے جاتے ہیں۔ رپورٹ مرتب کرنے کیلئے 2019 سے 2015ء تک 2لاکھ 69ہزار 202 کیسز کا تجزیہ کیا گیا۔

مختلف اقسام کے کینسر کیسز کی وجوہات مختلف ہیں تاہم نیشنل کینسر رجسٹری کا کہنا ہے کہ بڑی آنت کا کینسر فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال کے باعث بڑھ رہا ہے جبکہ بڑی عمر کے مردوں میں پراسٹیٹ کینسر کے کیسز عام ہوتے جارہے ہیں۔