عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ انعام خان کی شادی کی پہلی سالگرہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ انعام خان کی شادی کی پہلی سالگرہ
عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ انعام خان کی شادی کی پہلی سالگرہ

مشہورومعروف اداکار عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ انعام خان کی شادی کو 1 برس مکمل ہوگیا۔ سالگرہ کے موقعے پر معروف فنکار نے اپنی اہلیہ کو خود مبارکباد پیش کی۔

آج سے ایک سال قبل عثمان مختار اور زنیرہ انعام خان کا نکاح ہوا تھا۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ہم کہاں کے سچے تھے کے اداکار عثمان مختار نے اپنی شریکِ حیات کو خوبصورت الفاظ کے ساتھ مبارکباد دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا صارفین ہم تم میں احد رضا میر کی اداکاری پر برہم

انسٹاگرام پیغام میں معروف اداکار نے کہا کہ زنیرا میں آپ کو نکاح کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عثمان مختار نے کہا کہ آپ میری زندگی کے عروج و زوال میں سیٹ بیلٹ کی طرح شامل ہوئی ہیں۔

تعلیم کے میدان میں اداکار عثمان مختار کی اہلیہ نے عالمی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبوں میں آسٹریلیا سے ڈبل ایم اے کیا ہوا ہے اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔ شادی شدہ جوڑے کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی مبارکباد دی۔ 

Usman Mukhtar Celebrates Nikkah Anniversary

Usman Mukhtar Celebrates Nikkah Anniversary

دلچسپ طور پر ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکار عثمان مختار کے کردار کو سوشل میڈیا صارفین نے زیادہ پسند نہیں کیا جبکہ ڈرامے کی دلچسپ ترین بات ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر لوٹنا تھا۔ 

Related Posts