تصویری تجزیہ، سعودی عرب میں پہلے عالمی فلم فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ، سعودی عرب میں پہلے عالمی فلم فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب
تصویری تجزیہ، سعودی عرب میں پہلے عالمی فلم فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب

سعودی عرب میں پہلے عالمی فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب 2 سال کے انتظار کے بعد منعقد ہوئی جس میں عرب ممالک کے علاوہ برطانوی و بھارتی فنکار بھی شریک ہوئے۔

بین الاقوامی فلم فیسٹیول سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہوئی جس میں برطانیہ، فرانس، مصر اور بھارت سمیت دنیا بھر سے شوبز کی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شالیمار تھیٹر اسکینڈل، اسٹیج ایکٹریسز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

ایکٹنگ کرنے والی خواتین بچوں کو بھی ساتھ ساتھ سنبھالتی ہیں۔فیصل قریشی

مجموعی طور پر 10 روزہ فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے 135 سے زائد فلمیں شامل کی جائیں گی جن میں زیادہ تر کی زبان عربی ہوگی۔ 

عربی کے علاوہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، ہندی، بنگالی اور ملیالم سمیت دیگر زبانوں کی فلمیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ 

 ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں فلم فیسٹیولز کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں رہی، تاہم سعودی عرب میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول پہلی بار منعقد ہورہا ہے جو 15دسمبر تک جاری رہے گا۔ 

فلمی فیسٹیول کے دوران رقص وسرود کی محفلیں بھی سجیں گی۔ اہم شوبز شخصیات کے انٹرویوز بھی نشر کیے جائیں گے۔ 

آسانی کیلئے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی فلمیں 11 حصوں میں تقسیم کی گئی ہیں جن میں سعودی عرب کی ثقافت کو دکھایا جائے گا اور مختصر فلمیں بھی پیش کی جائیں گی۔ 

ولی عہد محمد بن سلمان کے دور میں سعودی عرب ترقی کی نت نئی منازل طے کررہا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق فیسٹیول کا مقصد سعودی فلم انڈسٹری کی بہتری اور مملکت کے سینما کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ 

Related Posts