استنبول کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی، ترک صدر کی شرکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

First Friday prayer at Hagia Sophia mosque after 86 years

استنبول : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ ہزاروں مسلمانوں نے جمعہ کے روز استنبول کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں پہلی نماز میں شرکت کی۔

کورونا وائرس کے باوجود جمعہ کی صبح نماز کے لئے مسجد کے آس پاس بڑاہجوم جمع ہوگیا، کئی لوگوں نے علاقے میں رات گزاری ۔

 استنبول میں عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی جانیوالی آیا صوفیہ عمارت کوبازنطینی سلطنت میں سب سے پہلے ایک گرجا گھر کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن 1453 میں قسطنطنیہ پر عثمانی فتح کے بعد اسے مسجد میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ترکی کی قدیم عمارت آیا صوفیہ مسجد میں تبدیل

ترک عدالت نے 10 جولائی کو جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ  کمال اتاترک کے میوزیم میں تبدیل کرنے کے 1934 کے فیصلے کو متفقہ طور پر منسوخ کردیا تھا جس کے بعد ترک صدر نے اس عمارت کو عبادت کے لئے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا۔

جمعہ کی نماز سے پہلے  آیا صوفیہ میں تلاوت کی گئی جس میں صدر، ترک حکام اور غیر ملکی معززین شریک ہوئے جس کے بعد عمارت کے اندر  ہزاروں افراد نے نماز ادا کی۔

Related Posts