معروف اداکار شبیر رعنا کی پہلی برسی، مداح سوگوار ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شبیر رانا
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں معروف ٹی وی اداکار اور ایک عرصے تک اشتہاری شعبے سے وابستہ سینئر فنکار شبیر رعنا طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے، آج ان کے انتقال کو 1 سال مکمل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس 7 مئی کو شبیر رعنا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ انہیں دل کی بیماری کے باعث چند سال قبل بائی پاس کرانا پڑا۔ اس سے قبل شبیر رعنا نے بطور ڈائریکٹر بے شمار ٹی وی کمرشلز کیلئے ہدایتکاری کے فرائض انجام دئیے۔

مشہورومعروف اور ہردلعزیز فنکار شبیر رعنا نے ڈرامہ انڈسٹری کیلئے بطور اداکار متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بھارتی اداکار دلیپ کمار سے متاثر ہونے کے باعث شبیر رعنا کی اداکاری میں دلیپ کمار کی جھلک نظر آتی تھی، ان کو بہت پسند کیا گیا۔

بعض نجی چینلز کیلئے شبیر رعنا نے کئی ٹی وی شوز اور ڈراموں میں بطور کیریکٹر ایکٹر کردار نگاری میں بھی نام پیدا کیا۔ ان کی نمازِ جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کردی گئی۔ آج شبیر رعنا کے مداح ان کی پہلی برسی منا رہے ہیں۔

Related Posts