پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلام آباد سے سیاحتی سفر پر روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلام آباد سے سیاحتی سفر پر روانہ
پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلام آباد سے سیاحتی سفر پر روانہ

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلام آباد سے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 13 ممالک کی شہریت کے حامل 91 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز میں سفر کرنے والے سیاحوں میں شامل ہو گئے جو پاکستان کے خوبصورت مقامات کی سیر کریں گے۔

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی یہ پروازحماد اظہر سمیت 13 ممالک سے آئے ہوئے 91 سیاحوں کو کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک اور دُنیا کے بلند ترین گلیشئر کی سیر کرائے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں ایک نئی نجی ائیر لائن اڑان بھرنے کیلئے تیار ہوگئی جس کے آغاز سے ملک بھر میں شعبۂ سیر و سیاحت کو فروغ اور استحکام حاصل ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے گزشتہ ماہ کے دوران نارتھ ائیر نامی ایک نجی ائیر لائن کو شعبۂ سیروسیاحت کے فروغ کیلئے ٹی پی آر آئی لائسنس جاری کردیا جس کے تحت سیاحوں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔

ابتدائی طور پر نجی ائیر لائن اسلام آباد سے گلگت، اسکردو، چترال اور گوادر تک فلائٹس آپریٹ کرے گی۔ ائیر لائن کا صدر دفتر نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کام کا آغاز کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: سیروسیاحت کافروغ، نئی ائیر لائن پاکستان میں اڑان بھرنے کیلئے تیار

Related Posts