نارتھ ناظم آباد میں نجی بینک کے باہر فائرنگ،بینک منیجر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نارتھ ناظم آباد میں نجی بینک کے باہر فائرنگ،بینک منیجر جاں بحق
نارتھ ناظم آباد میں نجی بینک کے باہر فائرنگ،بینک منیجر جاں بحق

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک آئی کے نجی بینک کے باہر ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں بینک منیجر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے، مقتول برانچ منیجر ہے اور بینک کے دروازے پر سگریٹ پی رہا تھا۔ جسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک ملزم نے پہلے گیٹ پر موجود گارڈ کو اسلحہ سے ڈرایا،گارڈ اسلحہ سمیت اندر بھاگ گیا۔ ملزم نے بینک منیجر کا پیچھا کرکے پیچھے سے تین گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں بینک منیجر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:خدارا بلوچستان کی مدد کریں، ایوب کھوسہ کی عوام سے اپیل

دوسری جانب نارتھ کراچی کریلا اسٹاپ خواجہ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ 01شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے زریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محمد اکرم ولد اللہ وسایاکے نام سے ہوئی ہے۔

Related Posts