ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے مادرِ وطن کے 2 سپوت شہید

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے مادرِ وطن کے 2 سپوت شہید
ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے مادرِ وطن کے 2 سپوت شہید

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مادرِ وطن کے 2 سپوت شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھاری اسلحے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی ظروف اور افسر لارنس نائیک طارق فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو گئے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے سرحد پار فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر ایک33سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے 25 نومبر کو جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے باغسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بربریت جاری، 3بچیوں کا باپ شہید

Related Posts