لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں عدالت جانے والوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے عدالت جانے والے 4 افراد پر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو ضلعی عدالت جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
خوشاب پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق خوشاب کے نواحی گاؤں ڈھوک سے ہے۔ ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل تھانہ صدر واہ کی حدود میں ایشین مال کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سراء جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گزشتہ روز ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور صدر تھانہ واہ کے ایس ایچ او بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔جاں بحق خواجہ سراء کی شناخت ببلی جبکہ زخمی ڈرائیور کی عثمان حنیف کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیں: خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک جاں بحق،ڈرائیور زخمی