کراچی میں دلہن کے رشتہ دار کی دولہا کی گاڑی پر فائرنگ، 11 سالہ بچہ جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں دلہن کے رشتہ دار کی دولہا کی گاڑی پر فائرنگ، 11 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی میں دلہن کے رشتہ دار کی دولہا کی گاڑی پر فائرنگ، 11 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی میں دلہن کے رشتہ دار نے دولہا کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دولہا زخمی جبکہ گاڑی میں بیٹھا ہوا 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں پیش آیا جہاں مسان چوک میں دولہے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جبکہ واردات کے بعد ملزم باآسانی فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا بارات لے کر ملیر سے آرہا تھا۔ واپسی پر ملزم نے ان پر فائرنگ کردی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دلہن کا رشتہ دار ہے جس نے گاڑی پر ذاتی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کی۔ دولہے کے والد نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ڈکیتی کے دوران پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا جس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوگیا۔

شاہراہِ فیصل پولیس نے 10 اور 11 فروری کی درمیانی شب ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی۔ گلستانِ جوہر کے بلاک 19 میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگے۔

مزید پڑھیں:  ڈکیتی کے دوران پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے والا ڈاکو گرفتار، مقدمہ درج

Related Posts