کراچی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 4بچوں کا باپ گھر کی دہلیز پر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد میں فائرنگ کرکے عالم دین کو قتل کردیا گیا

شہرِ قائد میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 4بچوں کے باپ کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا ہے۔ جاں بحق شخص پھل فروخت کرکے گزر بسر کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے  سعید آباد میں بلدیہ ٹاؤن نمبر 8 کے فٹ بال گراؤنڈ کے قریب فائرنگ ہوئی۔ 35 سالہ مقتول ناصر محمود ولد محمد ریاض کی میت سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، 8 کروڑ کیلئے اغوا کیا جانیوالا بچہ بغیر کسی تاوان کے بازیاب

اٹک سے تعلق رکھنے والے ناصر محمود کے کزن کا کہنا ہے کہ جب ہم گاڑی میں گھر کے قریب پہنچے تو 2 موٹر سائیکلز پر سوار 4 ملزمان پہلے سے وہاں موجود تھے۔ انہوں نے سوزوکی پک اپ کو روکنے کی کوشش ناکام ہونے پر فائرنگ کی۔

ملزمان کی فائرنگ سے پہلے پہل کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے گیٹ کے سامنے پہنچنے پر ملزمان نے پھر فائرنگ کردی۔ گولی ناصر کی کمر میں لگنے کے باعث گھر کے گیٹ پر ہی ناصر محمود جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان وقوعے کے بعد فرار ہوگئے۔

ناصر محمود کے کزن کا کہنا ہے کہ ناصر محمود گاؤں سے غریب افراد کو روزگار کیلئے کراچی لانے کے بعد اپنی جیب سے انہیں ٹھیلے لگوا کر اور پھل خرید کر دیتا تھا۔ اپنے قتل سے قبل ناصر محمود پھل فروشوں سے رقم لے کر گھر آرہا تھا۔

ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت کے باعث پھل فروش ناصر محمود کو زندگی سے محروم کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

Related Posts