راولپنڈی کے نجی فوڈ سینٹر میں کھانے کے بل پر جھگڑا، فائرنگ کے باعث 2 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی میں نجی فوڈ سینٹر میں کھانے کے بل پر جھگڑا ہوگیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بحریہ ٹاؤن، فیز 7 میں نجی فوڈ سینٹر (کے ایف سی) میں کچھ جوان العمر افراد آئے جن کا کھانے کے بل پر فوڈ سینٹر کے اسٹاف سے شدید جھگڑا ہوا۔ کھانا کھانے کے بعد ملزمان کا کہنا تھا کہ ہم پیسے نہیں دیں گے۔

پیسے نہ دینے کا ارادہ ظاہر ہونے پر نجی فوڈ سینٹر انتظامیہ نے کہا کہ آپ نے کھانا کھایا ہے، پیسے تو آپ کو دینے پڑیں گے۔ اس دوران 3 سے 4 ملزمان نے نجی فوڈ سینٹر کے فرنیچر کو نقصان پہنچایا اور شیشے وغیرہ توڑ دئیے۔

ملزمان نے شیشے اور فرنیچر توڑنے کے بعد نجی فوڈ سینٹر میں فائرنگ بھی شروع کردی جو تقریباً 30 سے 45 منٹ تک جاری رہی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بحریہ سیکیورٹی نے پولیس کو بروقت اطلاع کی کہ نجی فوڈ سینٹر میں کچھ لوگوں نے فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن پولیس اطلاع ملنے کے ڈیڑھ سے 2 گھنٹے بعد جائے واردات پر پہنچی۔

پولیس کی آمد تک ملزمان فرار ہوچکے تھے جو فائرنگ کرنے کے بعد بھی کافی دیر تک خوف و ہراس پھیلاتے رہے۔ اب تک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے، نہ ہی ملزمان میں سے کسی کو گرفتار کیا جاسکا۔

  یہ بھی پڑھیں: گوادر پورٹ اتھارٹی  کے چیئرمین پر سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ

Related Posts