باجوڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مفتی بشیر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باجوڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مفتی بشیر جاں بحق
باجوڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مفتی بشیر جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعے پر ملک کی نامور سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں تنی کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے فائرنگ کرکے مفتی بشیر کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، معصوم بچہ جان کی بازی ہارگیا

باجوڑ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے مفتی بشیر کو قتل کیا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ڈاکوؤں اور آف ڈیوٹی پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آکر آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ایک آف ڈیوٹی پولیس اہلکار سے واردات کرنے کی کوشش کی۔منان نامی پولیس اہلکار نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ آف ڈیوٹی پولیس اہلکار نے  ملزمان پر جوابی فائرنگ کردی۔ 

Related Posts