راولپنڈی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کی حدود میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی جس پر پولیس کو بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کرنا پڑی۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، فائرنگ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک لکھو میں کی گئی۔ ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ 1 ڈاکو زخمی ہو کر گر پڑا جسے ساتھی چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔
نصیر آباد پولیس زخیم ڈاکو کو سلیمان کے نام سے شناخت کیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سلیمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں راولپنڈی اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔
فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو تلاش کرنے کیلئے قریبی علاقے میں ناکہ بندی اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسٹمز کی کارروائی، کوکین میں استعمال ہونیوالا کیٹامائن کیمیکل برآمد