وسطی روس کے ایک اسکول میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 7بچوں سمیت 13کو موت کی نیند سلا دیا۔
حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلح شخص کی فائرنگ کے باعث 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 14 بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق بچوں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ جبکہ حملہ آور نے پہلے سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کیا اور پھر اسکول میں داخل ہوکر بچوں پر فائرنگ کی۔
مزید پڑھیں:ایران میں مظاہرے تھمنے میں نہیں آ رہے، ‘مرگ بر آمر’ کے نعرے
اسکول پر حملہ کرنے والے شخص نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جس پر نازی علامات بنی ہوئی تھیں۔مذکورہ واقعے کے بعد اس 29 ستمبر تک سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔