خواہش ہے شاہین آفریدی کی طرح اننگز کے آغاز میں وکٹیں لوں، وحیدہ اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:قومی ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر وحیدہ اختر کا کہنا ہے کہ خواہش ہے شاہین آفریدی کی طرح اننگز کے آغاز میں وکٹیں حاصل کروں اور اور قومی ویمن ٹیم میں تسلسل کے ساتھ کھیلوں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی شاہین آفریدی کی بولنگ کا قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور ٹیم کی جیت میں اُن کی بولنگ کا اہم کردار ہوتا ہے۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ چنیوٹ میں اسکول میں ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلتی تھی اور پھر مجھے فیصل آباد کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا، اس دوران میں نے پہلی بار ہارڈ بال سے کھیلا، کوچز نے مجھے کھیلتا ہوا دیکھا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ میں لاہور منتقل ہو جاؤں اور پھر میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا خواب آنکھوں میں سجائے لاہور منتقل ہو گئی۔

وحیدہ اختر نے کہا کہ وہ کیمپ میں بہت محنت کر رہی ہیں، ان کا ٹارگٹ ٹیم میں جگہ بنانا ہے۔وحیدہ اختر نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب شعیب اختر نے مجھے بولنگ کرتے ہو ئے دیکھا تو اْنہوں نے بہت تعریف کی۔

آپ کی جب کوئی بڑا بولر تعریف کرتا ہے اور یہ بولر وہ ہو جس کو دیکھ کر آپ نے بولنگ شروع کی ہو تو پھر آپ پہلے سے زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں، شعیب اختر کے کمنٹ سے میری بڑی حوصلہ افذائی ہوئی تھی۔

فاسٹ بولر وحیدہ اختر کا تعلق پنجاب کے ایک چھوٹے شہر چنیوٹ سے ہے، وحیدہ اختر کو کرکٹ کھیلنے کے لیے پہلے فیصل آباد جانا پڑا اور پھر وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا خواب پورا کرنے کے لیے لاہور منتقل ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:محمد رضوان نے بابر اعظم کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا

وحیدہ اختر اس وقت ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ ریزور کھلاڑیوں میں شامل ہیں لیکن اِنہیں امید ہے کہ وہ ایک دن پاکستان ٹیم کی جانب سے تسلسل کے ساتھ کھیلنے میں ضرور کامیاب ہوں گی۔