بلوچستان، موسیٰ خیل میں زارگٹ کے پہاڑ پر جنگلات میں آتشزدگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر موسیٰ خیل میں زارگٹ کے پہاڑ پر جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی 3 روز سے جاری ہے۔ گزشتہ 72گھنٹوں سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو موسیٰ خیل میں زارگٹ کے پہاڑ پر جنگلات میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ پر قابو نہیں پایاجاسکا جس کے بلند شعلوں کو 18کلومیٹر دور موسیٰ خیل شہر سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں جنگلی حیات اور زیتون کے جنگلات متاثر ہورہے ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جمعرات کو ہنگامی ریسکیو اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

قبل ازیں دنیا کے دیگر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث جنگلات میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 122 ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چلی کی میڈیکل سروس کا اس حوالے سے رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ سیکڑوں افراد اب تک لاپتا ہیں جبکہ  ابتدائی طور پر صرف 32 لاشوں کو شناخت کیا جاسکا۔

جنگلات میں آگ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث لگی۔چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے۔

Related Posts